پیر 4 اپریل 2022 - 00:33
سوره فاتحه کا مختصر جائزه

حوزہ/اس سورت کی فضیلت اور اہمیت کے بارے میں بہت ساری روایات وارد ہوئی ہیں، ایک روایت کے مطابق جبرئیلؑ امین پیغمبر اکرم1سے کہتے ہیں کہ اس سورت کی وجہ سے امتِ اسلامی پر عذاب نازل نہیں ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

ترتیب و تدوین: سید لیاقت علی کاظمی

1۔سوره فاتحه کا مختصر جائزه:سوره فاتحہ یا حمد قرآن کریم کی پہلی سورت ہے جسے ام الکتاب کا لقب ملا ہے اسکا شمار مکی سورتوں میں سے ہوتا ہے اور پہلے پارے میں واقع ہے یہ مختصر سورتوں یا [سُوَرِ قصار] میں شمار ہوتی ہے گو کہ روایات اور احادیث کے مطابق، معنوی لحاظ سے بہت عظیم اور قرآن کی اساس اور بنیاد ہے سوره حمد تمام واجب اور مستحب نمازوں میں پڑھی جاتی ہے اور اس کا مضمون توحید اور حمد خداوندی پر مشتمل ہے،اس سورت کی فضیلت میں کہا گیا ہے کہ اس کا نزول، امتِ اسلامی پر عذاب نازل نہ ہونے کا باعث بنا۔

مضامین

اس سورت کا اصلی مضمون توحید، اللہ کا شکر، عبادت، مدد مانگنا اور ان سے ہدایت طلب کرنا ہے[1]اسی طرح اس سورت میں اللہ تعالی کے اوصاف، اللہ تعالی کے صالح بندوں کے اوصاف و نشانیاں بیان ہوئی ہیں اور ہدایت و صراط مستقیم کے مسئلے کو دعا کے سانچے میں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ گمراہی اور غلط راستے پر چلنے والوں سے نفرت کا اظہار بھی ہوا ہے[2] اس سورت کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے ایک حصے میں اللہ تعالی کی حمد و ثنا بیان کیا گیاہے اور دوسرے حصے میں بندوں کی احتیاج اور نیاز کو بیان کیا گیا ہے حدیث قدسی میں آیا ہے کہ۔ میں نے سوره حمد کو اپنے اور اپنے بندوں کے درمیان تقسیم کیا ہے؛ اس میں سے کچھ میرے لئے ہے اور کچھ میرے بندوں کے لیے[3] ۔

فضیلت اور خواص

اس سورت کی فضیلت اور اہمیت کے بارے میں بہت ساری روایات وارد ہوئی ہیں، ایک روایت کے مطابق جبرئیلؑ امین پیغمبر اکرم1سے کہتے ہیں کہ اس سورت کی وجہ سے امتِ اسلامی پر عذاب نازل نہیں ہوگا[4]۔ ایک اور روایت کے مطابق اس سورت کو ہر درد کی دوا قرار دیا ہے[5]۔ امام علی Bپیغمبر اکرم1سے نقل کرتے ہیں کہ سورہ حمد عرش الہی کے خزانوں میں سے ہے جسے اللہ تعالی نے اپنے نبی1سے مختص کیا ہے جس میں دوسرے کسی پیغمبر کو شریک نہیں کیا ہے۔ سوائے بسم اللہ کے جس میں صرف سلیمانؑ پیغمبر شریک ہیں... جو بھی محمد و آل محمدF کی محبت کے عقیدے کے ساتھ پڑھے تو ہر ایک حرف کے بدلے ایسا حسنہ اسے دیا جائے گا جو دنیا اور اس میں موجود ہر چیز سے بہتر ہے[6]...

پیغمبر اکرم(ص)نے سورہ فاتحہ کو سب سے بہترین سورت قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے۔ تورات، انجیل، زبور اور قرآن میں اس جیسی سورت نازل نہیں ہوئی ہے۔ ایک اور حدیث نبوی کے مطابق سورہ فاتحہ کی تلاوت کا ثواب دو تہائی قرآن تلاوت کرنے اور تمام مومنین کو صدقہ دینے کے برابر ہے[7]۔ امام جعفر صادقBنے بھی سورہ فاتحہ کے بارے میں فرمایا ہے کہ جو بھی اس کی تلاوت کرے گا اللہ اس پر دینا اور آخرت کی خیر تک پہنچنے کا راستہ کھول دے گا۔ اور آپB نے اسی طرح پھر فرمایا ہے کہ اللہ تعالی کا اسم اعظم اس سورت میں تقسیم ہوا ہے[8]۔ شیخ مفید ؒاپنی کتاب الاختصاص میں ایک حدیث نقل کرتے ہیں جس میں پیغمبر اکرم1 سے کسی نے سورہ فاتحہ کی تلاوت کا ثواب دریافت کیا تو اس کے جواب میں آپ1 نے اس کی تلاوت کے ثواب کو تمام آسمانی کتابوں کی تلاوت کے برابر قرار دیا ہے[9]۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منابع
[1] محققیان، «سورہ حمد» ص۷۲۶.
[2] خرمشاہی، «سورہ فاتحہ»، ج۲، ص۱۲۳۶.
[3] صدوق، امالی، ۱۳۷۶ش، ص۱۷۴؛ مكارم شيرازى، ناصر، تفسیر نمونہ، ۱۳۷۴ش، ج۱، ص۷.
[4] فخر رازی، التفسیر الکبیر، ۱۴۲۰، ج۱، ص۱۵۸.
[5] بحرانی، البرہان، ۱۴۱۵ق، ج۱، ص۹۷.
[6] صدوق، الامالی، ۱۴۱۳ق، ۱۷۶.
[7] طبرسى، مجمع البيان فى تفسير القرآن، ۱۳۷۲ش، ج۱، ص۸۸.
[8] نوری طبرسی، مستدرک الوسائل، ۱۴۰۸ق،ج۴، ص۳۳۰.
[9] شیخ مفيد، الإختصاص، ۱۴۱۳ق، ص۳۹.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

با تشکر/ http://ur.btid.org/

  • شہید سید محمد باقر الصدر کی زندگی پر ایک طائرانہ نظر

    شہید سید محمد باقر الصدر کی زندگی پر ایک طائرانہ نظر

    حوزہ/پوری تاریخ انسانیت میں دیکھا جائے تو ایسے بلند مرتبہ اور حریت پسند انسان ملیں گے جنہوں نے پوری زندگی میں مخلصانہ جہاد اور دن رات ایک کرکے مسلمانوں…

  • سوره آل عمران کا مختصر جائزه

    سوره آل عمران کا مختصر جائزه

    حوزہ؍سوره آل عِمْران قرآن کی تیسری اور مدنی سورتوں میں سے ہے جو تیسرے اور چوتھے پارے میں واقع ہے اس سورت میں عِمران اور ان کے خاندان کا ذکر آیا ہے اسی…

  • سوره بقره کا مختصر جائزه

    سوره بقره کا مختصر جائزه

    حوزہ؍علامہ طباطبائیؒ کے مطابق سورۂ بقرہ کا اصل مقصد اس بات کا اعلان کرنا ہے کہ انسان کو ہر اس چیز پر ایمان لانا ضروری ہے جسے خدا نے انبیاء کے توسط سے نازل…

  • سوره مائده کا مختصر جائزه

    سوره مائده کا مختصر جائزه

    حوزہ؍سوره مائدہ قرآن کریم کی پانچویں اور مدنی سورتوں میں سے ہے جو چھٹے اور ساتویں پارے میں واقع ہے مائدہ کے معنی غذا یا دسترخوان کے ہیں اس سورت میں حضرت…

  • سوره نساء کا مختصر جائزه

    سوره نساء کا مختصر جائزه

    حوزہ؍سورۂ نساء قرآن کی مدنی سورتوں میں سے چوتھی سوره ہے کہ جو قرآن پاک میں چوتھے سپارے سے شروع ہو کر چھٹے سپارے میں ختم ہوتی ہے اس سورت میں اکثر عورتوں…

  • پہلی رمضان کی دعا کی مختصر شرح

    پہلی رمضان کی دعا کی مختصر شرح

    حوزہ/ اس دعا میں حقیقی نماز پڑھنے والے، روزہ رکھنے والے اور غفلت سے دور رہنے کے سلسلے میں گفتگو ہوئی ہے۔

  • شہید صدر اور بنت الہدی رحمۃ اللہ علیہم

    شہید صدر اور بنت الہدی رحمۃ اللہ علیہم

    حوزہ/ امام خمینی (رح) : شہیدۂ آمنہ بنت الہدیٰ فقہاء، علماء اور احباب کی نظر میں؛ آیت اللہ سید محمد باقر الصدرؒ اور آپ کی ہمشیره مکرّمہ و مظلومہ بنت الہدی…

  • فلسفۂ روزہ قرآن و روایات کی روشنی میں

    فلسفۂ روزہ قرآن و روایات کی روشنی میں

    حوزہ/ دینِ اسلام کے فروعی اعمال میں نماز کے بعد روزہ کو اہمیت حاصل ہے، جو پورے سال میں ایک مہینہ رمضان المبارک میں  مکلفین پر واجب ہے۔

  • سوره انعام کا مختصر جائزه

    سوره انعام کا مختصر جائزه

    حوزہ؍سوره اَنعام قرآن کریم کی چھٹی اور مکی سورتوں میں سے ہے جو ساتویں اور آٹھویں پارے میں واقع ہے اس سورت کی 15ویں آیت میں چوپایوں کے متعلق گفتگو کی گئی…

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha